ہندوستان نے چین کے شمالی علاقوں تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کے تجربے کی تیاری شروع کردی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی اخبارٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے چین کے شمالی علاقوں تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کے تجربے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بھارت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کے تجربے کی تیار ی کررہا ہے یہ میزائل چین کے شمالی علاقوں تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اگنی کا پہلا ورژن جو مسلح افواج کے حوالے کیا گیا تھا پاکستان اور مغربی چین کے کچھ حصوں تک پہنچ سکتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق میزائل کو چند سال کے وقفے کے بعد ٹیسٹ کیا جارہا ہے اس سے قبل میزائل کو 2012،2013 اور 2015میں تجربہ کیا گیا تھا لیکن اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او) نے میزائل ٹیکنالوجی میں خرابی کا رواں سال کے اوائل میں اعلان کیا تھا۔اگنی فائیو کے چوتھے ٹیسٹ میں بہت زیادہ تاخیر کے بارے میں پوچھنے پر ڈی آر ڈی او کے سربراہ کرسٹوفر نے جولائی میں کہا تھاکہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اگنی فائیو کا اگلا ٹیسٹ سال کے آخر تک متوقع ہے ۔