مہر خبررساں ایجنسی نے عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی حمام العیل علاقہ میں موجود فوجیوں سے ملاقات کے لئے اس علاقہ میں پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی وزير اعظم اس علاقہ میں موجود فوجیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد علاقہ کے عام لوگوں سے بھی ملیں گے۔ اس سے قبل عارقی وزیر اعظم نے صوبہ نینوا میں فوجی آّریشن روم کا بھی دورہ کیا اور موصل میں جاری آپریشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اجراء کی تاریخ: 13 دسمبر 2016 - 14:46
عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی حمام العیل علاقہ میں موجود فوجیوں سے ملاقات کے لئے اس علاقہ میں پہنچ گئے ہیں۔