مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےسربیا کے دورے کے دوران امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ النصرہ دہشت گرد تنظیم کی حمایت کررہا ہے۔روسی وزیر خآرجہ نے کہا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ امریکہ شام میں وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں امریکہ متضاد پالیسی پر گامزن ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے اپنے سربیائی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کو بچآنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ انھیں ایک بار پھر شام کی قانونی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں استفادہ کرسکے۔ اس نے کہا کہ امریکی اتحاد دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 دسمبر 2016 - 14:42
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ النصرہ دہشت گرد تنظیم کی حمایت کررہا ہے۔