مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے شام کے شہر حلب کا 98 فیصد حضہ دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے اور حلب میں شامی فوج کی فتح نزدیک ہے۔ شامی فوج نے شہر حلب کے مشرقی علاقوں کا 98 فیصد کنٹرول حاصل کرلیا اور وہابی دہشت گردوں کو چھوٹے سے علاقے کی طرف دھکیل دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مشرقی حلب میں شامی فوج کی پیشقدمی جارہی ہے شامی فوج عام شہریوں کو بچانے کیلئے بتدریج آگے بڑھ رہی ہے جبکہ دہشت گرد عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہابی دہشت گرد اپنی شکست کا عام شہریوں سے انتقام لے رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 دسمبر 2016 - 22:09
روسی وزارت دفاع کے مطابق شامی فوج نے شام کے شہر حلب کا 98 فیصد حضہ دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے اور حلب میں شامی فوج کی فتح نزدیک ہے۔