مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اچانک دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچے ہیں جہاں وہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور دیگر اعلی عراقی حکام سے ملاقات کریں گے۔ امریکی وزير دفاع موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بھی عراقی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ عراق اور شام میں وہابی دہشت گردوں کی مکمل شکست کے خلاف ہے اور وہ خطے میں وہابی دہشت گردوں کو اسرائیل کی مدد کے لئے باقی رکھنا چاہتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 دسمبر 2016 - 20:41
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اچانک دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔