اجراء کی تاریخ: 7 دسمبر 2016 - 14:31

کینیا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دوران ہسپتال سے 100 پاگل بھاگ گئے ہیں جبکہ کینیائی پولیس نے پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انڈین ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دوران ہسپتال سے 100 پاگل بھاگ گئے ہیں جبکہ کینیائی پولیس نے پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کینیائی دارالحکومت میں ڈاکٹروں نے اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال جاری رکھے ہوئے تھے کہ اسی دوران ہسپتال میں داخل پاگلوں نے اس موقعے کا فائدہ اٹھایا اور ہسپتال سے بھاگ کھڑے ہوئے،یہ پاگل ڈاکٹروں کے گاﺅن پہن کر ہسپتال سے نکلے ہیں جس سے کسی کو شک بھی نہیں ہوا ہے۔
پولیس نے پاگلوں کے فرار ہونے کی اطلاع ملتے ہی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے لیکن یہ فراری ابھی تک نہیں ملے ہیں، دوسری جانب پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم متعدد فراریوں کو پکڑ چکے ہیں جو رہ گئے ہیں ان کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔