مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے دورہ امارات کے ختم ہونے کے دو گھنٹے کے بعد سعودی عرب کے بادشاہ سلمان امارات پہنچ گئے ہیں۔ خطے میں سعودی عرب کی غلط اور معاندانہ پالیسیوں پر اسلامی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان امارات کے بعد قطر، بحرین اور کویت کا دورہ بھی کریں گے اور وہ 6 اور 7 دسمبر کو بحرین میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ سعودی عرب امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے جو خطے میں امریکی پالیسیوں کے نفاذ کے سلسلے میں امریکہ کا بھر پور تعاون کررہا ہے اور خطے میں جاری دہشت گردی کے پیچھے بھی امریکہ اور سعودی عرب کا اہم کردار ہے۔ اسی وجہ سے قاہرہ اور ریاض کے درمیان کشیدگی بھی جاری ہے ۔ سعودی عرب مصر میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 دسمبر 2016 - 08:33
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے دورہ امارات کے ختم ہونے کے دو گھنٹے کے بعد سعودی عرب کے بادشاہ سلمان امارات پہنچ گئے ہیں۔ خطے میں سعودی عرب کی غلط اور معاندانہ پالیسیوں پر اسلامی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔