اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقے مشرقی یروشلم میں میں 5 سونئے یہودی گھروں کی تعمیرکا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقے مشرقی یروشلم میں میں 5 سونئے یہودی گھروں کی تعمیرکا اعلان کیا ہے۔ نئی یہودی بستی کی تعمیر پر اقوام متحدہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مندوب نکولے ملادنوف نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل اقدام کے بعد مشرق وسطی میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے فلسطینی ریاست کو وہ خطرات لاحق ہورہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو نئی یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکے۔ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کےبعد اسرائیل کا نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا یہ پہلا منصوبہ ہے۔