مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شمالی صوبہ نینویٰ میں داعش کے خودساختہ وزیر ابلاغ وتشہیر عراقی فوج کی بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے۔ عراقی فوج نے موصل میں کاروائی کے دوران داعش کے مختلف ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کا وزیر ابلاغ وتشہیر زیاد خروفہ متعدد ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا، جسے بعد میں موصل کے مغربی حصے میں انتہائی سخت سکیورٹی میں تدفین کردیا گیا ہے۔ مقتول رہنما داعش کا پروپیگنڈہ سیل اور تشہیری فلموں کی تیاری کا نگران بتایا جاتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 نومبر 2016 - 23:47
عراق کے شمالی صوبہ نینویٰ میں داعش کے خودساختہ وزیر ابلاغ وتشہیر عراقی فوج کی بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے۔