مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین فائرنگ میں 3 پاکستانی اور 7 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، جس کے جواب میں پاک فوج بھی انتہائی موثر انداز میں جواب دے رہی ہے۔ کنٹرول لائن پر حالیہ جھڑپ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کیپٹن تیمورعلی، حوالدار مشتاق اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں ہندوستان کے 7 فوجی بھی مارے گئے اور ان کی کئی چوکیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 نومبر 2016 - 21:28
لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین فائرنگ میں 3 پاکستانی اور 7 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔