عراقی سکیورٹی فورسز نے عراقی شہر موصل کے قریبی علاقے حمام العلیل سے دو اجتماعی قبریں دریافت کی ہیں۔ اجتماعی قبروں میں تقریبا 250لاشوں کی موجودگی کا انکشاف ہواہے ان افراد کو داعش نے بہیمانہ طور پر قتل کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے عراقی شہر موصل کے قریبی علاقے حمام العلیل  سے دو اجتماعی قبریں دریافت کی ہیں۔ اجتماعی قبروں میں تقریبا 250لاشوں کی موجودگی کا انکشاف ہواہے ان افراد کو داعش نے بہیمانہ طور پر قتل کیا تھا۔ عراقی شہر موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فورسز کا اتحادی افواج کے ساتھ آپریشن جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل کے قریبی علاقے حمام العلیل میں دو اجتماعی دریافت کی ہیں۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک کنویں کو اجتماعی قبر کے طور پر استعمال کیا۔ اس کنوئیں میں تقریبا 200لاشوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری قبر میں تقریبا45 لاشیں مدفون ہیں۔ عراقی فورسز نے حمام العلیل کا قبضہ داعش سے 10دن قبل چھڑایا تھا۔ داعش کی بربریت اور بھیانک جرائم میں عالم انسانیت محو حیرت ہے وہابی تکفیری دہشت گردوں کو یزید کا پیروکار بتایا جاتا ہے جن کا اس دور میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر قبضہ ہے۔