مہر خـررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ طیارہ حادثے میں ہلاک جبکہ ان کا ساتھی مرد پائلٹ حادثے میں بچ گيا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چینی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جے 10 فائٹر شمالی صوبے ہیبی میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 30 سالہ پہلی خاتون فائٹر پائلٹ یو زو موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں، جبکہ خاتون پائلٹ کا مرد ساتھی طیارے سے بروقت چھلانگ لگانے کی وجہ سے بچ گيا۔ ہلاک ہونے والی خاتون پائلٹ چین کی اُن 4 پہلی خواتین پائلٹس میں سے ایک تھیں جو ملکی سطح پر لڑاکا طیارے اڑانے کی مہارت رکھتی تھیں، پہلی لڑاکا خاتون پائلٹ کی ہلاکت کو چینی فضائیہ کے لیے زبردست نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 نومبر 2016 - 12:22
چین کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ طیارہ حادثے میں ہلاک جبکہ ان کا ساتھی مرد پائلٹ حادثے میں بچ گيا ہے ۔