مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز سے مقابلے کے دوران 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سندھ رینجرز کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے مضافاتی علاقے منگھوپیر میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فورسز کو علاقے میں داخل ہوتا دیکھ کر دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، رینجرز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا۔اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد رینجرز کی مزید نفری کو طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے ہے ۔رینجرز ترجمان نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو علاقے میں طلب کرکے لاشیں اور اسلحہ کو ان کی تحویل میں دے دیا گیا۔پولیس نے لاشوں کی شناخت اور دیگر کارروائی کیلئے انھیں ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 نومبر 2016 - 09:11
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز سے مقابلے کے دوران 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔