اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر اقلید کے قریب زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 28 زائرین جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے ہیں بس صوبہ یزد سے زائرین کو لیکر کربلا جاری تھی ۔

مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر اقلید کے قریب زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 28 زائرین جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے ہیں بس صوبہ یزد سے زائرین کو لیکر کربلا جاری تھی ۔ پولیس کے مطابق بس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی ۔ اس حادثے میں 28 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔