پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ امریکی عوام نےٹرمپ کی قیادت پراعتمادکا اظہار کیاہے۔ ٹرمپ کا انتخاب امریکی عوام کی جمہوریت اورآزادی پریقین کی جیت ہے۔ امریکہ کے نو منتخـ صدر کو روسی صدر پوتین اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی  اور دنیا بھر کے کئي رہنماؤں نے مبارک باد پیش کی ہے۔