مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نواڈا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں اس وقت ہنگامہ آرائی ہو گئی جب ٹرمپ کا ایک مخالف شخص تقریب میں گھس آیا اور اس نے اسٹیج کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نواڈا میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کا ایک مخالف ریلی میں گھس آیا اور ٹرمپ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر سیکرٹ سروس کے اہلکار فورا ٹرمپ کو اسٹیج سے لے گئے اور گڑبڑ کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا۔مخالف شخص کی گرفتاری کے بعد جب حالات نارمل ہو گئے تو ڈونلڈ ٹرمپ تقریر کرنے واپس آئے اور سیکرٹ سروس کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میری جدوجہد آسان ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 نومبر 2016 - 11:35
امریکی ریاست نواڈا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں اس وقت ہنگامہ آرائی ہو گئی جب ٹرمپ کا ایک مخالف شخص تقریب میں گھس آیا اور اس نے اسٹیج کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔