مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 38 شہری جاں بحق ہوگئے دہشت گرد حلب شہر کی آبادی کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی برطانیہ کے مانیٹرنگ گروپ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے راکٹ حملے دو روز سے جاری ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مخالف گروپ کی جانب سے کی جانے والی شدید بمباری سے 250 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مانیٹرنگ گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے شہر کے مغربی اضلاع اور مغربی کناروں پر سیکٹروں راکٹ فائر کئے گئے۔
اجراء کی تاریخ: 30 اکتوبر 2016 - 20:56
شام کے شہر حلب میں وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 38 شہری جاں بحق ہوگئے دہشت گرد حلب شہر کی آبادی کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔