مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے کئے جانے والے عوامی احتجاجی مظاہرے کو طاقت کا استعمال کرکے منتشر کئے جانے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں مظاہرین فلپائن سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کررہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فلپائن کے عوام نے اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف منیلا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی اجتماع کیا جسے پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کرنے کی کوشش کی اور نتیجے میں تشدد بھڑک اٹھا۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور پولیس کی گاڑیوں نے تین افراد کو کچل دیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بینر لئے فلپائن میں امریکی فوجیوں اور امریکہ کے فوجی اڈے کی موجودگی کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 20 اکتوبر 2016 - 20:33
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے کئے جانے والے عوامی احتجاجی مظاہرے کو طاقت کا استعمال کرکے منتشر کئے جانے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں مظاہرین فلپائن سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کررہے ہیں۔