اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے یمنی عوام پر ہونے والے سنگين مظالم ، وحشیانہ اور بھیانک جرائم میں سعودی عرب کے ساتھ امیرکی فوجی بھی شامل ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے یمنی عوام پر ہونے والے سنگين مظالم ، وحشیانہ اور بھیانک جرائم میں  سعودی عرب کے ساتھ امریکی فوجی بھی شامل ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ یمن کے عوام پر امریکی فوجیوں کی بربریت ناقابل انکارامر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ اب یمن کے بارے میں متضاد بیانات دے رہا ہے سعودی عرب کی طرح امریکہ بھی یمن کے دلدل میں پھنس کر رہ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے جرائم کو چھپانے کے لئے متضاد بیان دے رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یمنی عوام کے خلاف ہونے والے ہولناک جرائم میں امریکی فوجی بھی سعودی عرب کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی فوجیوں کو سعودی عرب کی بالواسطہ اور بلاواسطہ امداد اور یمنی عوام کا ناحق خون بہانا بند کردینا چاہیے ۔