امریکی انتخابات میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےہندوستانی نژاد امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا صدر بننے کی صورت میں وہ ہندوستان سے تعلقات مضبوط اور مستحکم کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی انتخابات میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےہندوستانی نژاد امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا صدر بننے کی صورت میں وہ ہندوستان سے تعلقات مضبوط اور مستحکم کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں ہندوستانی شہریوں کا بہت بڑاپرستارہوں۔ ری پبلیکن صدارتی امیدوار کے مطابق خفیہ معلومات کےتبادلےمیں بھارت کےکندھےسےکندھاملاکرچلیں گے اورمل کراپنےشہریوں کی حفاظت کریں گے۔