مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ ایک ہفتہ میں تیسری بار یمن کے ساحل پر اپنے بحری جہاز پر حملہ ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی جہاز یو ایس ایس میسن پر یمن کے ساحل سے متعدد میزائل فائر کیے گئے، تاہم بروقت اقدامات کے تحت میزائل حملےکو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ امریکہ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ میں یمن سےکیاگیایہ تیسرامیزائل حملہ ہے۔ اس سے قبل ہونے والے2 حملوں کے جواب میں امریکی بحریہ نے جمعرات کو یمنی فورسز اور حوثی قبائل کے زیرقبضہ علاقےمیں 3 ریڈار سائیٹس کو تباہ کردیا تھا۔ یمنی قبائل نے امریکی جہاز پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے امریکی بحری جہاز کی طرف کوئی راکٹ فائر نہیں کیا حوثی قبائل نے امریکی الزامات کو بے بنیاد قراردیدیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 اکتوبر 2016 - 09:27
امریکہ نے گذشتہ ایک ہفتہ میں تیسری بار یمن کے ساحل سےاپنے بحری جہاز پر حملہ ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔