مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافات میں ہندوستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔سینئر پولیس افسر کے مطابق حملے کے بعد مشتبہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پیراملٹری افسر اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے، جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی حملے کیے گئے ہیں۔ ان میں سب سے بڑا حملہ 18 ستمبر کو اوڑی علاقہ میں ہندوستانی آرمی بیس پر ہوا تھا، جس میں 19 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اکتوبر 2016 - 09:35
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافات میں ہندوستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔