مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے جھوٹ کو ٹھوس ثبوت کے ساتھ ثابت کروں گا۔ ترک صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ عراقی وزیر اعظم نے ترکی کے دورے کے دوران ترکی سے عراق میں فوجی مداخلت کی درخواست کی تھی ۔ لیکن عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ترک صدر کے اس دعوے کو جھوٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر اردوغان جھوٹا ہے اور اس کے جھوٹ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ثابت کروں گا۔ ذرائع کے مطابق ترکی داعش دہشت گردوں کی عراق اور شام میں بھر پور حمایت کررہا ہے اور اس پر ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام عائد ہے تر صدر ترکی میں فوجی بغاوت ناکام بنانے کے بعداکثر اپنی حدود سے تجاوز کررہے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 12 اکتوبر 2016 - 15:16
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے جھوٹ کو ٹھوس ثبوت کے ساتھ ثابت کروں گا۔