اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شاہ عبدالعظیم کے روضہ پر عاشور کے جلوس اور مجلس عزا میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شاہ عبدالعظیم کے روضہ پر عاشور کے جلوس اور مجلس عزا میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدر حسن روحانی کا شاہ عبدالعظیم کے متولی آیت اللہ رے شہری نے استقبال کیا۔ صدر نے مجلس عزا اور جلوس عزا میں شرکت سے پہلے شاہ عبادلعظیم ، امامزادہ حمزہ بن موسی کاظم (ع)  اور امامزادہ طاہر بن زین العابدین (ع) کی قبور کی زیارت اور فاتحہ خوانی کی۔