مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیٹی میں میتھیوطوفان سے ہلاکتوں اور تباہی کے بعد صدر نے ملک میں 3روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ادھر امریکی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان میتھیو کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
جنوبی کیرولائنا سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان میتھیو کا زور ٹوٹ گیا۔ اس سے قبل طوفان کے باعث ریاست میں شدید بارشیں ہوئیں ،جس کے نتیجے میں متعدد علاقے زیر آب آگئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ مختلف حا دثات میں امریکہ میں ہلاک افراد کی تعداد 16 ہو گئی ۔
میتھیو طوفان نے سب سے زیادہ تباہی ہیٹی میں مچائی ،جہاں تقریبا 900 سے زائدافراد ہلاک ہوئے۔ ہیٹی کے صدر نے ہلاکتوں اور تباہی کے باعث تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 اکتوبر 2016 - 12:39
ہیٹی میں میتھیوطوفان سے ہلاکتوں اور تباہی کے بعد صدر نے ملک میں 3روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ادھر امریکی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان میتھیو کا زور ٹوٹ گیا ہے۔