لیبیا کے سکیورٹی دستوں نے سرت شہر میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 72 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے سکیورٹی دستوں نے سرت شہر میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 72 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لیبیائی فورسز نے سرت شہر کے علاقہ الزواوہ میں ایک کارروائی کے دوران 72 وہابی دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا۔ لیبیائی فورسز نے کئی علاقوں کو بھی داعش کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے۔