مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ملائشیا کا دورہ مکمل کرکے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے اگلے اور آخری مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔جہاں وہ باہمی تعاون تنظیم اے سی ڈی کے دوسرے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔ صدر حسن روحانی نے تھائی لینڈ سے قبل ویتنام اور ملائشیا کا دورہ کیا جہاں انھوں نے مذکورہ ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائي و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اجراء کی تاریخ: 8 اکتوبر 2016 - 14:19
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ملائشیا کا دورہ مکمل کرکے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک پہنچ گئے ہیں۔