ہندوستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ پوکھران میں گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ پوکھران میں گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں  دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ صحرائی علاقے پوکھران میں گرکر تباہ ہوگیا۔ ہندوستانی فضائیہ نے طیارہ حادثے کی تصدیق کردی ہے جبکہ دونوں پائلٹوں نے کود کر جان بچالی اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہے واقع کی تحقیقات کے لئے حکم دے دیا گیا ہے۔