اجراء کی تاریخ: 25 ستمبر 2016 - 00:14

امریکی صدر باراک اوبامہ نےوائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد اپنی رہائش کیلئے نیا گھر کرایہ پر لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نےوائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد اپنی رہائش کیلئے نیا گھر کرایہ پر لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق صدر بل کلنٹن کے سابق پریس سیکرٹری جو لوکارٹ کی ملکیت 8200مربع فٹ کے گھر میں اوبامہ رہیں گے ،چار منزلہ گھر میں 9بیڈ روم،8غسل خانے ،دو کار گیراج ہیں ،گھر راک کریک پارک اور سفارت خانے کے قریب ہے ،اندازے کے مطابق گھر کا کرایہ 22ہزار ڈالر ماہانہ ہے جبکہ اوبامہ کی پنشن 2لاکھ 3ہزار 700ڈالر سالانہ ہو گی، اوبامہ کے مطابق وہ بیٹی کی گریجوایشن تک واشنگٹن میں ہی رہیں گے۔