مہر خبررساں اجنسی نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نےکشمیر میں اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رام مادھو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ حملے کو انجام دینے والوں اور ان کے سرپرستوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ادھر کانگریس کے سابق وزیر جیتندر سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کو ساڑیوں، بریانی، میٹھائی اور شالوں کی سفارت کاری چھوڑ کر پاکستان کو ایک سخت پیغام دینا ہو گا۔
اجراء کی تاریخ: 19 ستمبر 2016 - 00:10
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نےکشمیر میں اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔