مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کے بعد حالات کا جائزہ لینے کے لئے کشمیر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق اوڑی سیکٹر میں ہونے والے حملے کے بعد ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ ،وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ہمراہ اوڑی میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کے بعد سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے سرینگر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پاریکر گوا سے پہلے نئی دہلی پہنچے اور اس کے بعد وہ سرینگر کے لئے روانہ ہو ئے۔ پاریکر اور آرمی چیف دہشت گرد حملے میں زخمی فوجیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ اوڑی میں ہونے والے حملے میں 17 فوجی ہلاک جبکہ 30سے ذائد زخمی ہوگئے تھے ۔
اجراء کی تاریخ: 19 ستمبر 2016 - 00:05
ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کے بعد حالات کا جائزہ لینے کے لئے کشمیر پہنچ گئے ہیں۔