مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج پر علیحدگی پسندوں کے حملے میں 17 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پردہشت گرد ریاست ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہےکہ پاکستان ایک دہشت گرد ریاست ہے اسے پہچانا جانا چاہیے اور تنہا کردینا چاہیے۔ ہندوستانی وزیر داخلہ نے ٹوئیٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور وہ انتہائی تربیت یافتہ تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل اور براہ راست حمایت انھیں سخت مایوسی ہوئی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں نے حملے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے ہنگامی اجلاس کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کو آگاہ کردیا ہے۔ ہندوستانی وزیر داخلہ نے کشمیر میں فوج پر حملے کے پیش نظر اپنا دورہ امریکہ اور روس بھی ملتوی کردیا تھا۔واضح رہے کہ کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں علیحدگی پسندوں کے فوجی ہیڈکوارٹر حملے کی نتیجے میں ہندوستان کے 17 فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ۔ اوڑی ہندوستان کا انتہائی اہم فوجی اڈہ ہے جہاں تقریباً 12 ہزار فوجی تعینات ہیں جو کنٹرول لائن کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 18 ستمبر 2016 - 16:31
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج پر علیحدگی پسندوں کے حملے میں 17 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پردہشت گرد ریاست ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔