لندن کے میئر صادق خان نے امریکی ریاست شکاگو کے دورے کے موقع پر صدارت کے لیے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید اور ہیلری کلنٹن کی بھر پور حمایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن کے میئر صادق خان نے امریکی ریاست شکاگو کے دورے کے موقع پر صدارت کے لیے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  پر شدید تنقید اور ہیلری کلنٹن کی بھر پور حمایت کی ہے۔   صادق خان رواں برس مئی میں لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوئے تھے، جو ان دنوں امریکہ کے پہلے دورے پر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دی شکاگو کونسل آن گلوبل افیئرز میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا، 'ہم اُس وقت ان لوگوں، شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں میں کھلونا بن جاتے ہیں جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، جب ہم یہ کہتے ہیں کہ مغربی اقدار کو تھامنا اور مسلمان ہونا بیک وقت ممکن نہیں۔صادق خان کا کہنا تھا، جب لوگ ہمارے شہروں اور ملکوں میں آئیں تو انھیں اپنی روایات و ثقافت کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مسلمان مخالف بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں، جو 'دہشت گردی کے خاتمے' کے لیے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کی تجویز بھی دے چکے ہیں۔