برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ برطانوی اسکولوں کی نصف سے زائد طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں  انکشاف کیا ہے کہ برطانوی اسکولوں کی نصف سے زائد طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے ۔  رپورٹ کے مطابق جنسی طور پر ہراساں کیا جانا برطانوی اسکولوں کی طالبات کے لیے معمولات میں شامل ہے ۔
سولہ سے اٹھارہ سال تک کی ایک تہائی برطانوی طالبات سے جنسی بدسلوکی کے شواہد بھی رپورٹ کا حصہ ہیں ۔ 75 فیصد طالبات نے برے ناموں سے پکارے جانے کی شکایت بھی کی ہیں ۔