اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کےخصوصی مشیر نے کہا ہے کہ عرب لیگ نے سعودی عرب کے غیر تعمیری ،ناقص اور جاہلانہ اقدامات کی حمایت کرکے اپنی حیثیت کو مزید کھودیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے پارلیمنٹ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کےخصوصی  مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ  عرب لیگ نے سعودی عرب کے غیر تعمیری ،ناقص  اور جاہلانہ اقدامات کی حمایت کرکے اپنی حیثیت کو مزید کھودیا ہے۔ امیر عبداللہیان نے عرب لیگ کے مصری سکریٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مال وزر کے ذریعہ عرب ممالک کو اب اپنی جیب میں نہیں ڈال سکتا۔ انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کو  یمن، عراق، شام اور بحرین میں سعودی عرب کے جارحانہ اور مجرمانہ اقدامات کی حمایت نہیں کرنی چاہیےاور حج کے دوران سعودی عرب کے حکام کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔