مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عاد ل الجبیر کی طرف سے ایران پر دہشت گردی کی حمایت کے سلسلے میں لگائے گئے حالیہ الزام کو بےبنیاد اور مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے شہری دہشت گرد گروہوں کے اعلی کمانڈر ہیں اور سعودی عرب وہابی دہشت گردوں کی تربیت کا اصلی مرکز ہے جو شام ،عراق، یمن لیبیا افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردوں کی بھر پور مدد کررہا ہے۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت بھی اسرائیل کی طرح خود بھی دہشت گرد اور وہابی دہشت گردوں کی حمایت بھی کررہی ہے اور یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ فوجی یلغار اور جارحیت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب خود دیگر اسلامی ممالک میں آشکارا فوجی مداخلت کا ارتکاب کررہا ہے اور الزام دوسروں پر عائد کرتا ہے سعودی عرب کی فوجی مداخلت یمن، شام، بحرین میں نمایاں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کی حمایت کا بےبنیاد الزام ایران پر عائد کررہا ہے جبکہ خونخوار وہابی دہشت گردوں کے اعلی کمانڈر سعودی عرب کے شہری ہیں۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ یمن میں جاری جنگ، عراق و شام میں دہشت گردوں کی حمایت ، بحرین میں فوجی مداخلت اور لیبیا میں دہشت گردوں کی حمایت یہ سب دہشت گردانہ اقدامات سعودی عرب کی پیشانی پر سیاہ داغ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے جاہل اور ندان حکام کب تک اپنے امریکی آقاؤں کے اشاروں پر حقائق ک نظر انداز کریں گے سعودی حکام کا انجام بھی یزید اور صدام جیسا ہی ہوگا۔