امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ کے درمیان شام میں جنگ بندی سے متعلق امور پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی  وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی سے متعلق اتفاق نہیں ہوسکا۔
امریکی وزارت  خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ جان کیری اور روسی وویر خآرجہ  کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تھا۔ جان کیری اور سرگی لاوروف کے درمیان پینتالیس منٹ ہونے والی گفتگو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ شام میں جنگ بندی سےمتعلق معاملات حل کرنےکی مسلسل کوشش کررہا ہے تاہم ایسامعاہدہ نہیں کریں گےجوہمارےمجموعی مفادات پرپورانہ اترے۔ ان کے مطابق امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کی جمعرات کو جنیوا میں ملاقات کا علم نہیں ہے۔