روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری شام کے معاملے پر جمعرات اور جمعہ کو پھر ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری شام کے معاملے پر جمعرات اور جمعہ کو پھر ملاقات کریں گے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ 8 اور 9 سمتر کو جنیوا میں شام کے بارے میں پھر مذاکرات اور گفتگو کریں گے۔ اس سے قبل چین میں  جی 20 کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں روس اور امریکہ کے مذاکرات شام کے بارے میں کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے تھے اورشام کے بارے میں دونوں ممالک کے صدور نے مذاکرات  جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔