مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے شام کی حاکمیت کے احترام پر تاکید کی ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے شام میں جاری بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2254 کے مطابق شام کے تمام گروہوں کو سیاسی مذاکرات میں مساوی صورت میں شرکت کرنی چاہیے مصری وزیر خارجہ نے دہشت گردوں کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حاکمیت کا احترام ضروری ہے دہشت گردوں کے بہانے کسی کو شام کی حاکمیت نقض کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے
اجراء کی تاریخ: 8 ستمبر 2016 - 00:48
مصر کے وزیر خارجہ نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے شام کی حاکمیت کے احترام پر تاکید کی ہے۔