مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تعینات ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو کراچی میں تقریب میں شرکت نہ کرنے دینے پر ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے شکایت کی گئی تاہم عبدالباسط نے بھارتی مؤقف کو مسترد کردیا۔اطلاعات کے مطابق نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو ہندوستانی دفتر خارجہ طلب کرکے حکام نے شکایت کی کہ پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو کراچی کی تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی گئی۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ہندوستان کی شکایت رد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں بھی پاکستانی ہائی کمشنر کی دعوتوں کو منسوخ کرنا معمول ہے اور ایسی تمام دعوتوں کی منسوخی ہندوستانی حکومت کے دباؤ پر کی جاتی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 ستمبر 2016 - 00:24
پاکستان میں تعینات ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو کراچی میں تقریب میں شرکت نہ کرنے دینے پر ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے شکایت کی گئی تاہم عبدالباسط نے بھارتی مؤقف کو رد کردیا۔