سعودی عرب کے مغربی شہر طائف اور اس کے قرب وجوار میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مغربی شہر طائف اور اس کے قرب وجوار میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز طائف شہر میں ہونے والی بارشوں کے پیش نظر مکہ مکرمہ سے ملانے والی شاہراہ الہدیٰ ہائی وئے پر ٹریفک جزوی طور پر معطل کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ کے میدانی علاقے اور مدینہ منورہ سمیت مغربی علاقوں کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں، جوہڑ اور نالوں میں جانے سے خبردار کیا ہے۔