اجراء کی تاریخ: 31 اگست 2016 - 15:48

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دورہ ہندوستان کے دوران پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی پاکستان کی وفاقی حکومت وہابی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دورہ ہندوستان  کے دوران پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی پاکستان کی وفاقی حکومت وہابی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہے۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گرد گروہوں پر کاری ضرب وارد کرنا ہوگی۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام بڑا مذہب ہے لیکن بعض لوگوں کا عمل اسلام کی درست عکاسی نہیں کرتا، بعض وہابی تکفیری گروہ اسلام کو ہائی جیک کررہے ہیں۔