مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 445 رنز کا ہدف دے دیا جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اس طرح انگلینڈ نے پاکستان کو 169 رنز سے شکست دیکر تیسرا ایک روزہ میچ جیت لیا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم 445 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 42.4 اوورز میں صرف 275رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے 5.4 اوور میں 41رنز دے کر4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔
اس سے قبل میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرمقررہ50اوورز میں صرف 3وکٹوں کے نقصان پر444رنز بنا ئے جس میں ایلکس ہیلز کے171، جوز بٹلر کے90،جو روٹ کے85 اور مورگن کے57رنز شامل تھے۔
آج کے ریکارڈساز میچ میں کئی ریکارڈز ٹوٹے اور کئی نئے ریکارڈزقائم ہو ئے، انگلینڈ نے ایک روزہ میچ میں سب سے بڑا مجموعہ444رنز بنائے جوایک روزہ میچز میں اب تک کاکسی بھی ٹیم کےخلاف بننے والا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
ایلکس ہیلز نےبھی پاکستان کے خلاف ریکارڈ ساز اننگ کھیلی ،انہوں نے171رنز کی انفرادی اننگ میں4چھکے اور22چوکے شامل تھے،انگلینڈ کی جانب سے کسی بھی بیٹسمین کا یہ سب سے بڑا انفرادی مجموعہ ہے اس سے قبل رابن اسمتھ نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلی 167رنزتھی۔
پاکستانی بولر وہاب ریاض نے بھی ایک تاریخ رقم کی ہے وہ پاکستان کی جانب سےسب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے ہیں ، انہوں نے10اوورز میں110رنز دیئے جس میں4چھکے اور12چوکے کھائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے2اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
ایک روزہ کرکٹ میچ میں اب تک بننے والے دس بڑے مجموعوں کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہےکہ جنوبی افریقہ نے 400 سےزائد کامجموعہ سب سے زیادہ تر تیب دیا جس کی تعداد چار ہے۔
انگلینڈ 444 رنز بمقابلہ پاکستان
سری لنکا 443 رنز بمقابلہ ہالینڈ
جنوبی افریقا 439 رنز بمقابلہ ویسٹ انڈیز
جنوبی افریقا438 رنز بمقابلہ آسٹریلیا
جنوبی افریقا 438 رنز بمقابلہ بھارت
آسٹریلیا434 رنز بمقابلہ جنوبی افریقا
جنوبی افریقا 418 رنز بمقابلہ زمبابوے
بھارت 418 رنز بمقابلہ ویسٹ اندیز
آسٹریلیا 417 رنز بمقابلہ افغانستان
بھارت 414 رنز بمقابلہ سری لنکا
اجراء کی تاریخ: 31 اگست 2016 - 12:09
تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 445 رنز کا ہدف دے دیا جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ،اس طرح انگلینڈ نے پاکستان کو 169 رنز سے شکست دیکر تیسرا ایک روزہ میچ جیت لیا۔