اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی سے عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی سے عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عراق کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شیخ اکرم الکعبی نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام نے ایران کی حمایت کی دبولت اکثر علاقوں سے داعش دہشت گردوں کو نکال دیا ہے اور موصل سے بھی عنقریب داعش دہشت گردوں کا خاتمہ ہوجائے گی ۔