پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور سعودی عرب کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ  کھڑا ہے اور سعودی عرب کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ اتوار کو سعودی وزیر دفاع محمدشہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود پاکستان کے ایک روزہ دورے پر رات دیر سے اسلام آباد پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ان کا استقبال کیا۔سعودی وزیر دفاع نے پاکستان کے وزیر اعظم سے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاکستان وزیر اعظم نے سعودی وزیر دفاع کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سعودی عرب کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن جنگ میں شدید مشکلات اور شکست کا سامنا ہے اور اس نے یمن میں اپنی ناکامی کو کامیابی میں بدلنے کے سلسلے میں پاکستان سے مدد کے لئے درخواست کی ہے لیکن پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی ممالک پر سعودی عرب کی جارحیت میں اس کا ساتھ دینے سے قاصر ہے لیکن اگر سعودی عرب کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کی بھر پور حمایت کرےگا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پر کام کررہا ہے اور اسامی مالک میں عدم استحکام پیدا کرکے امریکہ اور اسرائیل کی بھر پور مدد کررہا ہے۔