مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 6 لیویز اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں لیویز کا ایک رسالدار میجر زخمی بھی ہوا، جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مکران ڈویژن کے کمشنر بشیر بنگلزئی کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے گوادر کی تحصیل کلودان میں لیویز کے قافلے پر حملہ کیا۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے لیویز پارٹی کے سربراہ نائب تحصیلدار نعیم گچکی کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے، جبکہ دیگر اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں متعدد وہابی دہشت گرد اور کالعدم گروپ اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں فورسز کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں لیویز اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 26 اگست 2016 - 00:18
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 6 لیویز اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔