اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کل ہندوستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کل ہندوستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اس سفر میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ، ہندوستانی کے قومی سلامتی کے مشیر اور دیگر اعلی ہندوستانی حکام سے باہمی تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ علی شمخانی اپنے دو روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے سکیورٹی اداروں کے درمیان باہمی تعاون پر بھی بات چیت کریں گے۔