مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے سنپو کے سمندری علاقے میں موجود آبدوز سے ’کے این 11‘بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق میزائل نے تقریباً پانچ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور بحیرہ جاپان میں گر گیا۔جنوبی کوریا کی یونہوپ نیوز ایجنسی کے مطابق بیلسٹک میزائل جاپان کی فضائی دفاع کی طے کردہ حدود کے اندر گرا۔شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر چکا ہے اور اقوام متحدہ نے اس پر بیلسٹک میزائل کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم حالیہ کچھ عرصے میں شمالی کوریا نے لگاتار میزائل کے ٹیسٹ کیے ہیں۔شمالی کوریا نے گذشتہ ماہ بھی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ یہ ناکام رہا۔امریکی محکمہ خارجہ نے میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اپنے خدشات کا اظہار اقوام متحدہ میں کرے گا۔اس سے پہلے شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اس پر حملے کی مشق ہے اور اس کے نتیجے میں جزیرہ نما کوریا جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 اگست 2016 - 19:23
امریکی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے سنپو کے سمندری علاقے میں موجود آبدوز سے ’کے این 11‘بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔