اجراء کی تاریخ: 23 اگست 2016 - 13:03

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کلنٹن فاؤنڈیشن خیراتی ادارے کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کلنٹن فاؤنڈیشن خیراتی ادارے کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کلنٹن فاؤنڈیشن سیاسی تاریخ کا کرپٹ ترین ادارہ ہے جس کو فوری طور پر بند کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کے اس ادارے نے کئی ممالک سے مالی امداد حاصل کرنے کے باوجود عورتوں، ہم جنس پرستوں سمیت ہر شخص سے غیر امتیازی سلوک روا رکھا۔ ٹرمپ نے کلنٹن فاؤنڈیشن کے لیے جمع کی گئی رقم کو واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہلیری کلنٹن اور بل کلنٹن اس رقم کے اہل نہیں ہیں۔