مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو دی جانے والی رقم ایران ہی کی ملکیت تھی جو اسلامی انقلاب سے قبل امریکہ کو فوجی سامان خریدنے کے لئے دی گئی تھی۔ جوش ارنسٹ نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1981ء میں ایران کی جانب سے امریکی فوجی سامان خریدنے کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی رقم دی گئی جو ایران میں اسلامی انقلاب کے ایرانی اکاونٹس کے منجمد ہونے کے باعث واپس نہیں کی جاسکی تھی جسے امریکہ نے سود سمیت واپس کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اگست 2016 - 12:49
امریکی وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو دی جانے والی رقم ایران ہی کی ملکیت تھی جو اسلامی انقلاب سے قبل امریکہ کو فوجی سامان خریدنے کے لئے دی گئی تھی۔